تَن مَن وارا جس نے دیِکھا چِِہرہ کَملی والے ﷺ کا






















اے مَولا اک بار دکھا دے جلوہ کَملی والے ﷺ کا


ہر نِعمَت دیتا ہے مولا، پر وار کے اُن پر دیتا ہے

کھاتا ہے یہ عالم سارا صدقہ کملی والے ﷺ کا


ہوگی طلب میری یہ پُوری دُور کریں گے وہ دُوری

انشاءاللہ ہم دیکھیں گے رَوضٌہ کَملی والے ﷺ کا


آلِ نَبِیﷺ اَولادِ عَلی کی شان بڑھائی اللّٰهﷻ نے

سب سے اعلیٰ سب سے بالا کُنبہ کَملی والے ﷺ کا


قبر میں جب پوچھینگے فرشتے، اپنا تعارف پیش کرو

تو کہ دونگا میں تو ہوں بس منگتا کملی والے ﷺ کا


غوث قطب ابدال قلندر سب ان کے گن گاتے ہیں

فرش سے لے کر عرش بریں تک چرچا کملی والے ﷺ کا


کیوں ہو جَامِی خوفِ محشر گیت نَبِیﷺ کے گاتے ہیں

اپنی زُباں پَر حشَر میں ہو گا نعَ

رہ کملی والے ﷺ کا


 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url